ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاسرگوڈ مدرسہ کے استاد مولوی ریاض قتل معاملے کے 2ملزم آر ایس ایس کے کارکن ۔۔۔؟

کاسرگوڈ مدرسہ کے استاد مولوی ریاض قتل معاملے کے 2ملزم آر ایس ایس کے کارکن ۔۔۔؟

Sun, 26 Mar 2017 20:16:18    S.O. News Service

کاسرگوڈ:26/مارچ(ایس اؤنیوز)مڈکیری کے مدرسہ استاد مولوی ریاض قتل معاملے کے 3ملزموں میں سے 2ملزموں کا تعلق آر ایس ایس کے مین ٹیچر ہونے کی اطلاعات تفتیشی ٹیم کو موصول ہوئی ہیں۔ معاملے کے کلیدی ملزم کیلوگڈے ، ائیپا نگر کے اجیش عرف اپو(20)اور کیلوگڈے کے اکھلیش (25)آر ایس ایس کے مین ٹیچر ہونے کی پولس ذرائع نے خبر دی ہے۔

پولس پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ ہمارا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن مس کال کے ذریعے ہم بی جے پی ممبر ہونے کی بات اجیش نے پوچھ تاچھ کے دوران بتانے کی جانکاری ملی ہے۔ البتہ جانچ ٹیم اس سلسلے میں جانکاری حاصل کررہی ہے، ملزمان کے موبائیل کو آئے ہوئے مسیجس کا پولس جائزہ لے رہی ہے۔

کچھ ماہ پہلے کنور میں ہوئے بی جے پی کارکن قتل معاملے کو لےکر کاسرگوڈ میں منعقد ہوئی احتجاجی ریلی میں اجیش شریک تھا، دکانوں پر ہوئے پتھراؤ میں اجیش ملوث ہونے کی اطلاع پولس کو ملی ہے، اس دوران کرندکاڈکا میں بائک سوار پر حملہ کر کے بائک کو نقصان پہنچانے والا اجیش ہی ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ ودھان سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کی طرف سے سرگرم کارکن کے طورپر اشتہار بازی مہم میں شریک ہوا تھا۔ اسی دوران بی جے پی ضلعی صدر کے شری کانت نے وضاحت کی ہے کہ اجیش کا بی جے پی اور سنگھ پریوار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


Share: